Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے ترکیہ کے وزیر خارجہ کی ملاقات ، باہمی تعلقات پر اطیمنان کا اظہار

آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے ترکیہ کے وزیر خارجہ ہکان فدان نے ملاقات کی ، دونوں رہنمائوں نے باہمی تعلقات پر اطمینان کا اظہار کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق  آرمی چیف اور ترکیہ کے وزیر خارجہ نے باہمی دلچسپی کے امور پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ ترکیہ کے وزیر خارجہ نے خطے میں امن و استحکام کو برقرار رکھنے میں پاک فوج کے کردار کو سراہا۔

واضح رہے کہ ترکیہ کے وزیر خارجہ گزشتہ روز دو روزہ دورے پر پاکستان پہنچے ہیں، دفتر خارجہ کے مطابق ایڈیشنل سیکرٹری خارجہ احمد نسیم وڑائچ نے ان کا ایئرپورٹ پر پرتپاک استقبال کیا۔

ترک وزیر خارجہ وزیراعظم شہبازشریف اور دیگر حکام سے بھی ملاقات کریں گے۔

Related posts

میر علی میں سیکیورٹی فورسز پر خودکش حملہ ناکام، بمبار سمیت 4 خوارج ہلاک

Mobeera Fatima

ملک میں آٹے کی قیمت میں مئی کے دوران ماہانہ بنیادوں پر 29.26 فیصد کمی ریکارڈ

admin

کرم جانیوالا امدادی قافلہ راکٹ حملے کے بعد واپس ٹل روانہ

Mobeera Fatima

Leave a Comment