Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

میری عمر بھی 50 سال ہے، مریم نواز کی ویڈیو وائرل

وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کی جانب سے ایک خاتون کو اپنی عمر بتانے کی مختصر ویڈیو وائرل ہوگئی۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی مختصر ویڈیو مریم نواز کی جانب سے کچھ ہفتے قبل لاہور کے پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیولاجی کے دورے کی ہے۔

مریم نواز نے وزارت اعلی کا حلف اٹھانے کے بعد مارچ میں مختلف ہسپتالوں، اسکولز ار دیگر سرکاری اداروں کے دورے کیے تھے۔

انہوں نے پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیولاجی کا بھی دورہ کیا تھا، جہاں انہوں نے مختلف وارڈز میں جاکر مریضوں سے ان کی صحت اور ہسپتال میں ملنے والی سہولیات سے متعلق معلومات حاصل کی تھی۔

وزیر اعلی پنجاب نے پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیولاجی کے ایمرجنسی وارڈ کا دورہ بھی کیا تھا، جہاں ایک خاتون کی تیمارداری کرنے کی ان کی مختصر ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

مختصر ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مریم نواز خاتون مریضہ سے ان کی طبیعت پوچھنے سمیت ان کی عمر بھی پوچھتی ہیں۔خاتون وزیر اعلی پنجاب کو بتاتی ہیں کہ ان کی عمر پچاس سال ہے، جس کے جواب میں مریم نواز بھی انہیں اپنی عمر بتاتی ہیں۔

مختصر ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مریم نواز خاتون مریضہ کو بتاتی ہیں کہ ان کی عمر بھی پچاس سال ہے۔

وزیر اعلی پنجاب خاتون کو یہ بھی کہتی ہیں کہ وہ بظاہر کم عمر دکھائی دیتی ہیں۔مریم نواز نے خاتون کی بیماری پر ان کے ساتھ اظہار ہمدردی بھی کیا اور ہسپتال انتظامیہ کو مریضوں کو مکمل سہولیات فراہم کرنے کا حکم بھی دیا۔

Related posts

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس بابر ستار ایک ماہ کی رخصت پر چلے گئے

Mobeera Fatima

سندھ میں نویں سے بارہویں جماعت تک نیا گریڈنگ سسٹم تیار ، پاسنگ مارکس بڑھا دیئے گئے

Mobeera Fatima

وزیر داخلہ کا پاکستان بھر میں یونین کونسل سطح پر شناختی کارڈ بنانے اور تجدید کی سہولت کا اعلان

admin

Leave a Comment