Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

عمران خان کی آنکھ کا معائنہ ، انجکشن لگانے کے بعد اسپتال سے جیل منتقل

بانی پی ٹی آئی عمران خان کی متاثرہ آنکھ کا فالو اپ معائنہ مکمل کر لیا گیا ، انہیں انٹرا ویٹریل انجکشن کی پانچویں ڈوز بھی لگا دی گئی ہے۔

نجی چینل نے جیل ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی کو گزشتہ رات اڈیالہ جیل سے سخت سکیورٹی میں پمز منتقل کیا گیا، جہاں ان کی آنکھ کا مکمل طبی معائنہ کیا گیا، معائنے کے بعد انہیں ضروری طبی عمل کے تحت انجکشن لگایا گیا۔

ذرائع نے بتایا کہ اس سے قبل بھی انہیں چار انٹرا ویٹریل انجکشن لگائے جا چکے ہیں، اور موجودہ طبی مرحلہ اسی سلسلے کی کڑی ہے، انجکشن لگانے کے بعد انہیں دوبارہ اڈیالہ جیل منتقل کر دیا گیا۔

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے بھی عمران خان کے طبی معائنے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی کو گزشتہ شب اڈیالہ جیل سے پمز اسپتال لایا گیا تھا۔

Related posts

نئے کرنسی نوٹ متعارف کرانے کا فیصلہ ، ڈیزائن پر غور کیلئے کابینہ کمیٹی تشکیل

Mobeera Fatima

بجٹ میں تنخواہوں میں جتنا اضافہ ہوا ہے اس پر پیپلزپارٹی کو اعتراض ہے، قمر زمان کائرہ

Mobeera Fatima

ن لیگ کا عابد شیرعلی کو سینیٹ ٹکٹ دینے کا فیصلہ

Mobeera Fatima

Leave a Comment