Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کے ناقابلِ ضمانت وارنٹِ گرفتاری جاری

انسدادِ دہشت گردی عدالت (اے ٹی سی) اسلام آباد میں 4 اکتوبر کے پی ٹی آئی احتجاج کے دوران پولیس اہلکار کی شہادت کے کیس کی اہم سماعت ہوئی ہے۔

جج طاہر عباس سپرا نے تھانہ نون میں درج مقدمے پر سماعت کی، جس کے دوران پی ٹی آئی قیادت کے خلاف سخت عدالتی احکامات سامنے آئے ہیں۔

عدالت نے کیس میں نامزد وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کے ناقابلِ ضمانت وارنٹِ گرفتاری جاری کر دیے ہیں جبکہ سابق اپوزیشن لیڈر عمر ایوب، عامر مغل اور حفیظ الرحمان سمیت دیگر غیر حاضر ملزمان کو عدالت میں مسلسل پیش نہ ہونے پر اشتہاری قرار دے دیا ہے۔

اس اہم سماعت کے موقع پر پی ٹی آئی کے سینیئر رہنما اعظم سواتی عدالت کے سامنے پیش ہوئے جن کی حد تک کیس کا باقاعدہ ٹرائل جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

Related posts

چینی شہریوں کی سیکیورٹی کیلئے بم پروف گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ

Mobeera Fatima

صدر مملکت نے پرنس رحیم آغا خان کو نشانِ پاکستان سے نواز دیا

admin

پاکستان کے نوجوان مودی کی کھوکھلی دھمکیوں سے ڈرنے والے نہیں، گورنر پنجاب

Mobeera Fatima

Leave a Comment