Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںکھیل

بھارتی کرکٹ بورڈ نے چیمپئنز ٹرافی کے حوالے سے چلنے والی خبروں کو مسترد کر دیا

بھارتی کرکٹ بورڈ نے اپنے میڈیا میں چیمپئنز ٹرافی کے حوالے سے چلنے والی نیوٹرل وینیو کی خبروں کو مسترد کر دیا۔

نائب صدر بی سی سی آئی راجیو شکلا نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ نیوٹرل وینیو کی افواہوں سے لاتعلقی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں نہیں پتہ کہ یہ خبریں کہاں سے آئی ہیں۔انہوں نے کہا کہ بی سی سی آئی نے چیپئنز ٹرافی سے متعلق باضابطہ طور پر ابھی کوئی بیان نہیں دیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں بھارتی میڈیا کی جانب سے دعوی کیا جارہا تھا کہ بھارتی کرکٹ ٹیم چیمپئنز ٹرافی 2025 کھیلنے کے لیے پاکستان نہیں جائے گی اور ہائبرڈ ماڈل کے تحت چیمپنز ٹرافی کے کچھ میچز دیگر ممالک میں کھیلے جائیں گے۔

انڈین کرکٹ ٹیم کا چیمپئنز ٹرافی 2025 کے لیے دورہ پاکستان کا کوئی امکان نہیں ہے۔اس حوالے سے بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی)کے ذرائع نے بھارتی خبررساں ادارے سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ بھارتی بورڈ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ((آئی سی سی) سے ہائبرڈ باڈل کے تحت چیمپئنز ٹرافی کے کچھ میچز دبئی یا سری لنکا میں منعقد کروانے کا کہے گا۔

خیال رہے کہ آئی سی سی ون ڈے ورلڈکپ 1996 اور 2008 کے ایشیا کپ کے بعد پاکستان کو ایک عرصے بعد پہلی بار چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی ملی ہے جو 19 فروری سے 19 مارچ تک پاکستان کے تین بڑے شہروں کراچی، لاہور اور راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے۔

پاکستان نے سیکیورٹی خدشات کی وجہ سے بھارت کے تمام میچز ایک ہی شہر (لاہور) میں رکھنے کا فیصلہ کیا ہے، لاہور میں واہگہ بارڈر کی وجہ سے میچز رکھے گئے ہیں تاکہ بھارتی شہری ان میچز میں آسانی سے شرکت کرسکیں۔

تاہم چیمپئنز ٹرافی 2025 میں بھارت کی شمولیت اب بھی سوالیہ نشان ہے، بھارتی کرکٹ بورڈ نے نے دورہ پاکستان کا فیصلہ بھارتی حکومت پر چھوڑا ہوا ہے اور بھارتی حکومت کی جانب سے اس بارے میں فی الحال کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔

اس سے قبل، چیئرمین پی سی بی محسن نقوی واضح طور پر یہ کہہ چکے ہیں کہ چیمپئنز ٹرافی 2025 کی میزبانی پاکستان ہی کرے گا اور تمام میچز ملک کے اندر ہی ہوں گے، جب کہ بھارتی ٹیم کا پاکستان آنے یا نہ آنے کا معاملہ قبل از وقت ہے، پاکستان میں باہر سے بھی ٹیمیں آئیں گی اور چیمپئنز ٹرافی پاکستان میں ہی ہوگی۔

بھارت نے ایشیا کپ 2008 کے بعد سے پاکستان میں کوئی میچ نہیں کھیلا، جب کہ 2013-2012 میں پاکستان کے دورہ انڈیا کے بعد سے دونوں ممالک کے درمیان کوئی دو طرفہ سیریز بھی نہیں کھیلی گئی ہیں۔

Related posts

ملک میں انٹرنیٹ کی رفتار میں 30 سے 40 فیصد کمی آ گئی

Mobeera Fatima

چینی سرمایہ کاروں کی پنجاب میں الیکٹرک کار پلانٹ لگانے میں اظہار دلچسپی

Mobeera Fatima

ڈالر سستا ہو گیا ، اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان

Mobeera Fatima

Leave a Comment