Daily Systematic Metro News Breaking News
معیشت

انٹربینک میں ڈالر278روپے61پیسے کا ہوگیا

انٹربینک میں ڈالر11پیسےمہنگا ہوگیا۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق کاروباری ہفتے کے تیسرے روز امریکی ڈالر 278روپے61پیسےپربند ہوا۔یاد رہے گزشتہ روز انٹربینک میں ڈالر 13 پیسے مہنگا ہوا تھا۔

دوسری جانب رواں مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں وفاقی حکومت کے قرض میں 5 ہزار 243 ارب روپے کا اضافہ ہو گیا۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے وفاقی حکومت کے قر ضوں کی تفصیلات جاری کردیں جس کے مطابق اپریل 2024 تک وفاقی حکومت کا قر ض 66 ہزار 83 ارب روپے سے تجاویز کر گیا تھا۔

مرکزی بینک کی دستاویز کے مطابق مارچ کے مقابلے اپریل میں مرکزی حکومت کا قر ض 710 ارب روپے بڑھا، مالی سال کے 10 ماہ میں وفاقی حکومت کے اندرونی قر ض میں 5 ہزار 672 ارب روپے کا اضافہ ہوا۔

اسی دوران مرکزی حکومت کا غیر ملکی قرضہ 430 ارب روپے کم ہوا،دستاویز کے مطابق اپریل 2024 تک وفاقی حکومت کا اندرونی قرض 44 ہزار 482 ارب روپے اور غیر ملکی قرضہ 21 ہزار 602 ارب روپے رہا۔

Related posts

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی، ڈالر سستا ہو گیا

Mobeera Fatima

اڑان کا سلسلہ جاری، ڈالر مزید مہنگا

admin

سونے کی فی تولہ قیمت 4 ہزار 600 روپے بڑھ گئی

admin

Leave a Comment