Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

فرح خان کے بچوں کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے کا فیصلہ

لاہور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کے سابق چیئرمین کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی سہیلی فرح خان کے بچوں کا نام پاسپوٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے کا حکم دے دیا۔

جسٹس انوارالحق پنوں کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے اپیل کافیصلہ جاری کر دیا ہے۔ عدالت کا کہنا تھا کہ سرکاری وکیل بچوں کے نام پی سی ایل لسٹ میں رکھنے پرمطمئن کرنے میں ناکام رہا۔

عدالتی فیصلے میں کہا گیا کہ بچوں کی والدہ فرح خان سمیت دیگر پراینٹی کرپشن نے مقدمہ درج کیا، فرح خان نے کرپشن اور سرکاری خزانے کو بہت زیادہ نقصان پہنچایا اور انہوں نے انویسٹی گیشن جوائن نہیں کی۔

لاہور ہائیکورٹ نے اپنے فیصلہ میں کہا کہ جب فرخ خان پر مقدمہ درج کیا گیا اس وقت بچوں کی عمرکم تھی،بچوں کا نام پی ایس ایل لسٹ میں رکھنے کا جواز نہیں ہے۔

اس موقع پر عدالت نے شہباز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے فیصلے کا بھی ذکر کیا، فیصلے میں کہا گیا کہ عدالت اپیل کو منظور کرتے ہوئے سنگل بینچ کا فیصلہ کالعدم قرار دیتی ہے۔

Related posts

سوشل میڈیا پر سائبر دہشت گردی کی روک تھام کیلئے سخت قانون تیار

admin

قاسم سوری کی جائیداد کی تفصیلات طلب ، حکومت بتائے بیرون ملک کیسے گئے ؟ سپریم کورٹ

Mobeera Fatima

آئی ایم ایف نے قرضہ دینے کیلئے امریکا سے میچ ہارنے کی شرط رکھی ہوگی، انور مقصود

admin

Leave a Comment