Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

وہ دن دور نہیں جب فلسطین اور کشمیر کے مسلمان آزاد ہوں گے، وزیراعظم

وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے وہ دن دور نہیں جب فلسطین اور کشمیر کے مسلمان آزاد ہوں گے۔

محفل میلاد سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا آج کا دن انتہائی مبارک دن ہے،آپ ﷺکی ولادت کا دن پوری کائنات کو بدلنے کا دن ہے،میں آپ سب کوعیدمیلادالنبیﷺکی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

پاکستان میں مقیم اقلیتوں کو امن کی زندگی بسر کرنے کا پوراحق ہے،آج ہم آزاد وطن میں زندگی گزار رہے ہیں،فلسطین اور مقبوضہ کشمیر کے مسلمان آزادی کی جنگ لڑ رہے ہیں،وہ دن دور نہیں جب فلسطین اور کشمیر کے مسلمان آزاد ہوں گے۔

نبی کریم ﷺکی ذات وہ روشن چراغ ہےجس نے جہالت کےاندھیروں کومٹایا،آپ ﷺنےحسن اخلاق کے اعلیٰ معیارات قائم کئے،نبی کریم ﷺاپنے دشمنوں اورمخالفین سے بھی حسن اخلاق سے پیش آتے تھے۔

آپ ﷺدوسروں کا بوجھ اٹھاتے تھے،بچوں پر شفقت فرماتے تھے،آپﷺبدترین دشمنوں سے بھی نہایت اخلاق سے پیش آتے تھے،آپ ﷺکے اخلاق اورسچائی کی گواہی دشمن بھی دیتے تھے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اپنی ملت پر ہمیں فخر ہونا چاہئے،ہمارے معاشرے میں تقسیم ،گالم گلوچ اورنفرت لمحہ فکریہ ہے،آج ہمیں منفی رویوں کا خاتمہ کرنے میں کرداراداکرناہوگا۔

مسلمان معاشرے میں اقلیتوں اور کمزورں کاتحفظ شرط اول ہے،تقسیم دشمن کاایجنڈا ہے جسے ہم سب کو مل کرناکام بنانا ہوگا۔

Related posts

ملائشین وزیراعظم کا وزیراعظم ہاؤس میں پرتپاک استقبال

Mobeera Fatima

ملک بند ہونے سے ایک دن کا جی ڈی پی نقصان 300 ارب ہے، مفتاح اسماعیل

Mobeera Fatima

چین نے پاکستان میں لائٹ اپ گوادر منصوبے کا آغاز کر دیا

Mobeera Fatima

Leave a Comment