Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

آئینی عدالت کی تائید ایک پی ٹی آئی سینیٹر نے بھی کی تھی ، بلاول بھٹو

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ وفاقی آئینی عدالت کی تائید ایک پی ٹی آئی سینیٹر نے بھی کی تھی۔

ایک بیان میں بلاول بھٹو نے کہا کہ اگست 2023ء میں سول سوسائٹی نے میثاق جمہوریت 2 کا مطالبہ کیا، میثاق جمہوریت 2 کے مطالبے کا مقصد میثاق کا ایجنڈا پورا کرنا تھا۔

انہوں نے کہا کہ مطالبے کا مقصد بانی پی ٹی آئی، جنرل پاشا، جنرل فیض کے جمہوریت پر حملوں کے باعث کھویا مقام دوبارہ حاصل کرنا تھا۔ سول سوسائٹی کی 2023ء کی سفارشات میں وفاقی آئینی عدالت کا قیام بھی شامل تھا۔

بلاول بھٹو نے مزید کہا کہ عدالتی اصلاحات کے لیے سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی میں بھی اتفاق رائے ہے۔ ہم اب میثاق جمہوریت کے نامکمل ایجنڈے کو مکمل کرنے کے لیے کوشاں ہیں۔

Related posts

گوجرانوالہ میں چینی فی کلو 30 روپے مہنگی ہو گئی

Mobeera Fatima

ڈالر معمولی سستا ، اسٹاک مارکیٹ میں 78 ہزار کی حد بحال

Mobeera Fatima

موٹروے سالٹ رینج پر گیس باؤزر حادثے کا شکار،6 افراد جاں بحق

admin

Leave a Comment