Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںدنیا

اسرائیلی فوج کی لبنان میں داخل ہونے کی کوشش ناکام ، حزب اللہ کیساتھ لڑائی میں متعدد ہلاک

لبنانی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ نے اسرائیلی فوج کی لبنان میں داخل ہونے کی پہلی کوشش ناکام بنا دی۔

عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے بدھ کے روز لبنان کی سرحد پر قائم علاقے اڈیسہ سے لبنان میں داخل ہونے کی کوشش کی ، اس دوران صیہونی فوج اور حزب اللہ فائٹرز کی اسپیشل انفینٹری رضوان فورس کے درمیان لڑائی ہوئی۔

الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق حزب اللہ فائٹرز کیساتھ لڑائی میں متعدد اسرائیلی فوجی ہلاک اور زخمی ہو گئے۔

لبنانی خبر ایجنسی المیادین کا کہنا ہے کہ بدھ کی صبح اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان ہونے والی جھڑپ میں 20 اسرائیلی سپاہی زخمی ہوئے۔

واضح رہے کہ اسرائیل نے اپنی فوج کی ڈویژن 98 جو 10 سے 20 ہزار فوجیوں پر مشتمل ہے اسے لبنانی سرحد پر تعینات کر رکھا ہے۔

Related posts

پاکستان میں پولیو کا ایک اور کیس سامنے آ گیا

Mobeera Fatima

سونا 2 لاکھ 57 ہزار400روپے کا تولہ ہو گیا

Mobeera Fatima

غزہ پر اسرائیلی حملوں میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 50 افراد شہید، 124 زخمی

Mobeera Fatima

Leave a Comment