Daily Systematic Metro News Breaking News
انٹرٹینمنٹاہم خبریں

خلیل الرحمان قمر کی بندوق کے زور پر بنائی ویڈیوز صاف کیوں نہیں تھیں؟ ژالے سرحدی کا سوال

اداکارہ ژالے سرحدی نے سوال کیا ہے کہ اگر معروف ڈرامہ نگار خلیل الرحمان قمر کی وائرل ہونے والی نامناسب ویڈیوز بندوق کے زور پر بنائی گئی تھیں تو وہ صاف کیوں نہیں تھیں؟

ایک پوڈ کاسٹ انٹرویو کے دوران اداکارہ کا کہنا تھا کہ جس طرح ڈرامہ نگار کہہ رہے ہیں کہ ان کی بندوق کے زور پر ویڈیوز بنائی گئیں، اسی طرح آمنہ عروج لڑکی بھی دعوے کر رہی ہیں کہ وہ مجبور تھیں۔

انہوں نے یہ بھی سوال اٹھایا کہ خلیل الرحمان اور لڑکی کے دعوؤں کے مطابق دونوں کو بندوق کے زور پر یرغمال بنایا گیا لیکن وہ بندوقیں نظر نہیں آ رہیں کیوں؟

ژالے سرحدی نے مزید سوال کیا اور کہا کہ لوگ بھی یہی پوچھنا چاہتے ہیں کہ اگر خلیل الرحمان قمر کے سر پر بندوق رکھ کر ان سے ویڈیوز بنوائی گئیں تو وہ صاف کیوں نہیں تھیں؟

انہوں نے مزید سوال اٹھایا کہ پھر وہ ویڈیوز خفیہ کیمروں سے کیوں بنائی گئیں؟ کیمرا سامنے ہونا چاہیے تھا۔ژالے سرحدی کے مطابق جس طرح تاوان کے لیے اغوا کیے گئے لوگوں کی ویڈیوز ہوتی ہیں، خلیل الرحمان قمر کی بھی اسی طرح کی کوئی ویڈیو ہوتی۔

Related posts

سونے کی قیمت 2 لاکھ 60 ہزار 100 روپے تولہ ہو گئی

Mobeera Fatima

یوکرین نے روسی صدر کی جنگ بندی کی مشروط دعوت مسترد کر دی

Mobeera Fatima

انجلینا جولی اور بریڈ پٹ کے درمیان کشیدگی، عدالت میں نیا مقدمہ دائر

Mobeera Fatima

Leave a Comment