Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

آرمی چیف کی ملازمت میں توسیع معاملہ ، یہ سب ماضی میں بھی ہوتا رہا ہے ، فضل الرحمٰن

جمیعت علمائے اسلام  کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع انتظامی معاملہ ہے، یہ سب ماضی میں بھی ہوتا رہا  ہے۔

میڈیا سے گفتگو کے دوران صحافی کی جانب سے پوچھے گئے سوال کا جواب دیتے ہوئے  انہوں نے کہا کہ آرمی چیف کی ایکسٹینشن یا مدت ملازمت کے حوالے سے آپ کے سوال کا دو حصوں میں جواب دوں گا۔

جمعیت علمائے  اسلام کے سربراہ  نے کہا کہ پہلی بات یہ ہے کہ آرمی چیف کی ایکسٹینشن یا مدت ملازمت میں توسیع  ایک انتظامی معاملہ ہے اور یہ ہر دور حکومت میں دی گئی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میں ذاتی طور پر اس کے حق میں نہیں ہوں لیکن پھر بھی کیونکہ  یہ ایک انتظامی معاملہ ہے اور ہر حکومت اپنے اختیار کے تحت فیصلہ کر سکتی ہے۔

مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ یہ کوئی ایسی بات نہیں ہے، ایک نہیں ہو گا تو دوسرا ہوگا لیکن ہمارے لیے  یہ بھی جنرل تو وہ بھی جنرل ہی  ہے۔

Related posts

پاکستان کی سب سے سستی اور تیز ترین ای وی موٹر سائیکلز متعارف

Mobeera Fatima

خیبرپختونخوا ،ایک لاکھ خاندانوں کو مفت سولر سسٹم دینے کا فیصلہ

Mobeera Fatima

خیبر پختونخوا حکومت کا بنوں واقعے کی شفاف تحقیقات کیلئے کمیشن بنانے کا اعلان

Mobeera Fatima

Leave a Comment