سوزوکی کمپنی نے اپنی گاڑیاں سستی کرتے ہوئے سوزوکی سوئفٹ جی ایل ایکس کی قیمت میں سات لاکھ روپے تک کی بڑی کمی کر دی ہے۔
کمپنی کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ مارکیٹ کے موجودہ حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے ہمیں سوزوکی سوئفٹ ڈبلیو ای ایف کی پروموشنل ریٹیل سیلز قیمتوں کا اعلان کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے۔
یکم مئی 2024 سے سوزوکی کے سوئفٹ ماڈل جی ایل ایم ٹی کی قیمت میں 85 ہزار روپے کمی ہو چکی ہے، اب نئی قیمت 43 لاکھ 36 ہزار ہو گئی ہے۔
اسی طرح سوزوکی سوئفٹ جی ایل سی وی ٹی کی قیمت میں 1 لاکھ 59 ہزار روپے کمی کی گئی ہے جس کے بعد نئی قیمت 45 لاکھ 60 ہزار ہوگئی ہے۔
کمپنی کی جانب سے سوزوکی سوئفٹ جی ایل ایکس سی وی سی ٹی قیمت میں 7 لاکھ 10 ہزار روپے کی بڑی کمی کی گئی ہے، اب اس کی نئی قیمت 47 لاکھ 19 ہزار ہوگئی ہے۔