Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

خطے میں کشیدہ صورتحال، پاکستان نے جولائی کیلئے مزید ایل این جی خریدنے کا فیصلہ کر لیا

مشرقِ وسطیٰ اور خطے میں جاری غیر یقینی صورتحال کے پیش نظر پاکستان نے توانائی کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے جولائی کے لیے مزید مائع قدرتی گیس (ایل این جی) خریدنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

اس مقصد کے لیے پاکستان ایل این جی لمیٹڈ (پی ایل ایل) نے ایک اور اسپاٹ ایل این جی کارگو کی خریداری کا ٹینڈر جاری کر دیا ہے۔

پی ایل ایل کے مطابق عالمی سپلائرزاورتوانائی کمپنیوں سے 20 جولائی تک بولیاں طلب کی گئی ہیں جبکہ موصول ہونے والی تمام بولیاں اسی روز کھولی جائیں گی۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ یہ ٹینڈر 27 سے 28 جولائی کے دوران ایل این جی کی فراہمی کے لیے جاری کیا گیا ہے تاکہ ملک میں گیس کی طلب پوری کرنے اور سپلائی کو یقینی بنایا جا سکے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان اس سے قبل بھی جولائی کے مہینے کے لیے چار ایل این جی کارگو خرید چکا ہے، تاہم خطے میں جاری کشیدگی، عالمی توانائی منڈی میں قیمتوں کے اتار چڑھاؤ اور سپلائی چین سے متعلق خدشات کے باعث حکومت نے مزید ایک کارگو کی خریداری کا فیصلہ کیا ہے۔

Related posts

ہراسانی کیس میں سزا کیخلاف اپیل ملزم کو مہنگی پڑ گئی، وفاقی محتسب کا سخت فیصلہ

Mobeera Fatima

بھارت سکیورٹی غفلت چھپانے کیلئے پاکستان پر الزام لگا رہا ہے، شازیہ مری

Mobeera Fatima

اسلام آباد: اے آئی سے’گرل فرینڈ’ کو قتل کرنے کا طریقہ پوچھنے والا ملزم گرفتار

Mobeera Fatima

Leave a Comment