Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںمعیشت

مشرق وسطی میں کشیدگی، خام تیل کی قیمتیں مزید بڑھ گئیں

مشرق وسطی میں کشیدگی کے باعث عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں مزید بڑھ گئیں۔

قیمتیں بڑھنے کے ساتھ ساتھ سرمایہ کاروں کو سپلائی کی فکر بھی لاحق ہوگئی ہے۔ خا م تیل کی سپلائی پہلے ہی متاثر ہے کیونکہ موسمی حالات کی خرابی سے خلیج میکسیکو میں تیل کی پروڈکشن جزوی طور پر متاثر ہوئی ہے۔

برینٹ آئل کی قیمت میں 51 سینٹ کا اضافہ ہوا ہے جس سے فی بیرل قیمت 75 ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی ہے۔

خا م تیل کی قیمتوں میں گزشتہ ہفتے کے مقابلے میں 4 فیصد اضافہ ہوچکا ہے، مشرق وسطی میں مزید کشیدگی کی وجہ سے خام تیل کی قیمتیں بڑھنے کا خدشہ ہے، امریکا میں شرح سود میں کٹوتی سے بھی خام تیل کی قیمت متاثر ہوئی ہے۔

Related posts

وزیراعلیٰ علی امین عمران خان کی جگہ لینا چاہتے ہیں، خواجہ آصف

Mobeera Fatima

اسٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ قائم ، انڈیکس نے ایک لاکھ ، 31 ہزار کی حد عبور کر لی

Mobeera Fatima

ملک ترقی کے بجائے تنزلی کی طرف جا رہا ہے، حافظ نعیم الرحمان

Mobeera Fatima

Leave a Comment