Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

تحریک انصاف کے سیکرٹری اطلاعات رؤف حسن اڈیالہ جیل منتقل

پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری اطلاعات رؤف حسن کو اڈیالہ جیل منتقل کر دیا گیا۔

رؤف حسن پر سوشل میڈیا نیٹ ورک پر ریاست مخالف پروپیگنڈہ کرنے کا الزام ہے۔ جیل انتظامیہ نے رؤف حسن کے اڈیالہ جیل منتقلی کی تصدیق کر دی ہے۔

واضح رہے کہ رؤف حسن کو 26 جولائی کو ایف آئی اے اسلام آباد نے گرفتار کیا تھا رئوف حسن اور دیگر کو 30 جولائی کوجسمانی ریمانڈ مکمل ہونے کے بعد ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں پیش کر دیا گیا تھا۔

عدالت نے ایف آئی اے کی مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے انہیں جیل بھیجنے کا حکم دیا تھا۔

Related posts

وزارت مذہبی امور نے غیر مسلم طلبا و طالبات کیلئے تعلیمی وظائف کا اعلان کر دیا

Mobeera Fatima

پنجاب میں کل سے 20 جولائی تک بارشوں کی پیشگوئی

Mobeera Fatima

ایل پی جی 3 روپے 86 پیسے فی کلو سستی کردی گئی

admin

Leave a Comment