Daily Systematic Metro News Breaking News
انٹرٹینمنٹ

طاہرہ سید کا اپنی وفات کی خبروں پر ردعمل سامنے آ گیا

غزل اور لوک گلوکارہ طاہرہ سید کا سوشل میڈیا پر اپنے انتقال کی خبروں پر ردعمل آ گیا۔

انہوں نے ان خبروں کی سختی سے تردید کی اور کہا کہ وہ مکمل طور پر صحت مند اور خیریت سے ہیں۔

انہوں نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا کہ ان کی صحت اور انتقال سے متعلق پھیلائی جانے والی تمام خبریں بے بنیاد اور جھوٹی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ معلوم ہوا ہے کہ سوشل میڈیا پر ان کی صحت کے حوالے سے غلط معلومات پھیلائی جا رہی ہیں، اللہ کے فضل و کرم سے وہ بالکل ٹھیک ہیں۔

طاہرہ سید نے کہا کہ وہ نیویارک میں اپنی نارمل اور خوشگوار زندگی گزار رہی ہیں۔ اس موقع پر انہوں نے اپنے مداحوں کا شکریہ ادا کیا ، انہوں نے اپیل کی کہ غیر مصدقہ اور جھوٹی خبروں پھیلانے سے گریز کریں۔

Related posts

ایشوریا رائے کی پہلی کمائی کتنی تھی؟ جان کر مداح حیران

Mobeera Fatima

شرمیلا فاروقی کی مکیش امبانی اور بیٹی ایشا امبانی کے ہمراہ تصویر وائرل

Mobeera Fatima

خلیل الرحمان قمر کو ہنی ٹریپ کرنے والا ماسٹر مائنڈ گرفتار

Mobeera Fatima

Leave a Comment