Daily Systematic Metro News Breaking News
انٹرٹینمنٹ

30 سالہ بھارتی اداکارہ سڑک حادثے میں چل بسیں

بھارتی ریاست راجستھان سے تعلق رکھنے والی 30 سالہ اداکارہ و ماڈل ہرشل کالیا  جے پور میں پیش آنے والے ایک خوفناک ٹریفک حادثے میں چل بسیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق حادثہ پیر کی رات 11 بج کر 30 منٹ پر پیش آیا جب ہرشل کالیا کام سے واپس گھر جا رہی تھیں، اس دوران اِن کی گاڑی بے قابو ہو کر سڑک کے کنارے  اُلٹ گئی۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہےکہ اداکارہ کی گاڑی تیزی سے ڈیوائیڈر سے ٹکرائی اور قلابازیاں کھاتے ہوئے دور جا گری، مقامی افراد نے فوری طور پر گاڑی سیدھی کرکے اداکارہ کو باہر نکالا اور نجی اسپتال منتقل کیا تاہم سر کی شدید چوٹوں کے باعث ڈاکٹرز نے انہیں مردہ قرار دے دیا۔

پولیس حکام نے بتایا کہ پوسٹ مارٹم کے بعد لاش اہلِ خانہ کے حوالے کر دی گئی ہے، حادثے کی اصل وجہ جاننے کے لیے تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

واضح رہے کہ ہرشل کالیا ویب سیریز ’کرائم نیکسٹ ڈور‘ میں کام کر چکی ہیں، وہ ایک نیوز چینل میں اینکر بھی رہیں اور متعدد راجستھانی گانوں میں مرکزی کردار ادا کیا جب کہ حالیہ دنوں میں وہ ماڈلنگ کے شعبے میں سرگرم تھیں۔

Related posts

خلیل الرحمان قمر کو جھانسہ دینے والی مرکزی ملزمہ کا بیان ریکارڈ

Mobeera Fatima

علیحدگی کی خبریں ، ثناء جاوید کی انسٹا اسٹوری وائرل ، آمین ثم آمین لکھ کر خوشی کا اظہار

Mobeera Fatima

انجلینا جولی اور بریڈ پٹ کے درمیان کشیدگی، عدالت میں نیا مقدمہ دائر

Mobeera Fatima

Leave a Comment