Daily Systematic Metro News Breaking News
انٹرٹینمنٹ

کترینہ کیف اور وکی کوشل کے گھر ننھے مہمان کی آمد

بالی ووڈ کی مقبول جوڑی کترینہ کیف اور وکی کوشل کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔

اداکار جوڑے نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر ایک مختصر مگر دل کو چھو لینے والا پیغام شیئر کیا، جس میں انہوں نے کہا کہ ہماری زندگی کی سب سے قیمتی خوشی آگئی ہے، ہم اپنے بیٹے کو خوش آمدید کہتے ہیں۔

اداکار جوڑی کے قریبی ذرائع کے مطابق کترینہ کیف نے ممبئی کے ایک نجی اسپتال میں بیٹے کو جنم دیا، اسپتال ذرائع کے مطابق ماں اور بچہ دونوں مکمل طور پر صحت مند ہیں، اور خاندان اس موقع پر بےحد خوش ہے۔

بالی ووڈ کی متعدد شخصیات نے بچے کی پیدائش کے بعد جوڑے کو مبارکباد پیش کی، اداکارہ پریانکا چوپڑا نے انسٹاگرام پر لکھا کہ یہ سب سے خوبصورت خبر ہے، کترینہ اور وکی کو بہت بہت مبارک ہو۔

 

Related posts

فراڈ اور دھمکیاں دینے کا الزام ، اداکارہ نازش جہانگیر کے وارنٹ گرفتاری

Mobeera Fatima

پاکستانی اداکار آغا شیراز کو دل کا دورہ، اسپتال منتقل

Mobeera Fatima

گلوکار سجاد علی نے بھارت کی شہریت لینے سے صاف انکار کر دیا، بیان وائرل

Mobeera Fatima

Leave a Comment