Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

بجلی کمپنیوں میں ناقص کارکردگی والے افسران کے خلاف گرینڈ آپریشن کا آغاز

وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری کی ہدایت پر بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں (ڈسکوز) میں ناقص کارکردگی کے مرتکب افسران کے خلاف گرینڈ آپریشن کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

وزیر توانائی نے کسٹمر کمپلینٹ منیجمنٹ سسٹم کے جائزے کے بعد بدترین کارکردگی والے فیلڈ افسران کے خلاف فوری اور سخت تادیبی کارروائی کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔

پاور ڈویژن کے ترجمان کے مطابق ڈسکوز میں 100 سے زائد ایس ڈی اوز (SDOs) اور ایکس ای اینز (XENs) کو بدترین کارکردگی کی بنیاد پر نشان زد کر کے ان کی فہرستیں متعلقہ چیف ایگزیکٹو آفیسرز کو فراہم کر دی گئی ہیں۔

پاور ڈویژن نے ان افسران کے خلاف بلا تاخیر کارروائی کی ہدایت کی ہے جس کے تحت پشاور الیکٹرک سپلائی کمپنی (پیسکو) نے 3 ایس ڈی اوز اور ایک ایکس ای این کو معطل کر دیا ہے، جبکہ سکھر الیکٹرک پاور کمپنی (سیپکو) نے بھی ایک ایس ڈی او اور ایک سابق ایکس ای این کو معطل کر دیا ہے۔

Related posts

سپریم کورٹ میں مجوزہ آئینی ترامیم کیخلاف ایک اور درخواست دائر

Mobeera Fatima

بڑے لوگوں کی خواہش پر ترامیم ہو رہی ہیں ، ضرورت پڑنے پر اسلام آباد کا رخ کرینگے ، مولانا فضل الرحمان

Mobeera Fatima

پی ٹی آئی نے ثابت کیا کہ قومی سلامتی ان کیلئے اہم نہیں، خواجہ آصف

Mobeera Fatima

Leave a Comment