Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

سندھ میں تیل و گیس کے نئے ذخائر دریافت

ملکی توانائی شعبے کے لیے ایک اہم پیش رفت میں او جی ڈی سی نے صوبہ سندھ کے ضلع سانگھڑ میں تیل اور گیس کا نیا ذخیرہ دریافت کر لیا ہے۔

او جی ڈی سی کے ترجمان نے کہا کہ “بوبی ڈیپ ون” کنویں سے یومیہ تقریباً 2 ہزار بیرل خام تیل اور 1.1 ملین مکعب فٹ گیس کی پیداوار حاصل ہوئی ہے، جو اس دریافت کی تجارتی اہمیت کو ظاہر کرتی ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ نئی دریافت سے نہ صرف علاقے میں مزید تیل و گیس کی تلاش کے امکانات روشن ہوئے ہیں بلکہ ملکی ذخائر اور مجموعی پیداوار میں بھی اضافہ ہوگا۔

او جی ڈی سی کے مطابق یہ دریافت پاکستان کی بڑھتی ہوئی توانائی ضروریات پوری کرنے، درآمدی ایندھن پر انحصار کم کرنے اور زرمبادلہ کے اخراج میں کمی لانے میں مددگار ثابت ہوگی۔

Related posts

اوور بلنگ قابل قبول نہیں، ملوث افسران کے خلاف کارروائی ہو گی، وزیراعظم

Mobeera Fatima

ہماری 80 فیصد معیشت دستاویز کے بغیر ، ٹیکس نیٹ سے باہر لوگ موجیں کر رہے ہیں ، انوار الحق کاکڑ

admin

بجلی ایک روپے 27 پیسے فی یونٹ مہنگی ہونے کا امکان

Mobeera Fatima

Leave a Comment