Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں زلزلہ، شدت 4 ریکارڈ

کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جس کے باعث شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 4.0 ریکارڈ کی گئی، جبکہ اس کا مرکز بلوچستان کے علاقے رکھنی سے تقریباً 5 کلومیٹر جنوب مغرب میں واقع تھا۔ زلزلے کی گہرائی 37 کلومیٹر زیرِ زمین ریکارڈ کی گئی، جس کے باعث اس کے جھٹکے قریبی علاقوں میں بھی محسوس کیے گئے۔

زلزلے کے جھٹکے کوئٹہ کے علاوہ بلوچستان کے مختلف اضلاع میں بھی محسوس کیے گئے، جہاں شہری اچانک لرزش کے باعث خوفزدہ ہو گئے۔ کئی علاقوں میں لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں اور دکانوں سے باہر نکل آئے اور کھلے مقامات پر جمع ہوگئے۔

زلزلہ درمیانی شدت کا تھا، تاہم اس کی گہرائی نسبتاً زیادہ ہونے کے باعث بڑے پیمانے پر تباہی کی اطلاعات سامنے نہیں آئیں۔ متعلقہ ادارے صورتحال پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہیں اور کسی بھی ممکنہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ضلعی انتظامیہ کو بھی الرٹ رکھا گیا ہے۔

Related posts

سانحہ گل پلازہ: ایسوسی ایشن صدر نے سانحے میں ہلاکتوں کا ذمہ دار ریسکیو کے سست انتظامات کو ٹھہرا دیا

Mobeera Fatima

کراچی: عید الفطر سے قبل پیشہ ور بھکاریوں کیخلاف سخت ایکشن کا فیصلہ

Mobeera Fatima

وزیراعلی کے پی کی معاون خصوصی مشال یوسفزئی عہدے سے برطرف

Mobeera Fatima

Leave a Comment