Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

ملک بھر میں گھریلو گیس کنکشنز پر عائد پابندی ختم

سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ نے ملک بھر میں گھریلو گیس کنکشنز پر عائد پابندی ختم کر دی ہے۔

ایس این جی پی ایل کے مینیجنگ ڈائریکٹرعامر طفیل نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اب صارفین کو گھروں میں گیس کی فراہمی دوبارہ ممکن ہو گئی ہے اور ایل این جی کنکشنز کی منظوری بھی دے دی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایس این جی پی ایل کے ہیڈ آفس میں ایک خصوصی مانیٹرنگ یونٹ قائم کیا گیا ہے اس کے علاوہ ریجنل سطح پر بھی مانیٹرنگ یونٹس قائم کئے گئے ہیں تاکہ صارفین کی درخواستوں پر فوری کارروائی عمل میں لائی جا سکے۔

انہوں نے کہا کہ دو لاکھ 45 ہزار صارفین کے ڈیمانڈ نوٹس پہلے ہی جمع تھے انہیں خطوط جاری کر دیے ہیں تاکہ وہ اپنے کنکشنز کی تنصیب مکمل کر سکیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پہلی ترجیح ان صارفین کو دی جائے گی جو پہلے سے رقم جمع کرا چکے ہیں۔

Related posts

جماعت اسلامی کا ملک گیر دھرنوں کا اعلان ، بجلی کی قیمت کم کرنے کیلئے حکومت کو الٹی میٹم

Mobeera Fatima

پاکستان چیلنجز پر قابو پا کر ایٹمی قوت بنا، 2کروڑ 60لاکھ بچے اسکول نہ جانا چیلنج ہے، وزیراعظم

admin

یکم مئی سے پیٹرول پمپس کی بندش کی خبر میں کوئی صداقت نہیں، اوگرا اور پیٹرولیم ڈویژن

Mobeera Fatima

Leave a Comment