Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

پوٹھوہار میں 800 نئے منی ڈیمز بنانے کی منظوری

پوٹھوہار کے بارانی پانی کو ذخیرہ کرنے کے لیے 3 سال میں 800 مزید منی ڈیمز بنانے کی منظوری دیدی گئی ،800 نئے منی ڈیمز سے 32 ہزار ایکڑ فٹ پانی ذخیرہ کرنے کی صلاحیت پیدا ہوگی۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکی زیرصدارت اجلاس ہوا جس میں ٹرانسفارمیشن آف ایگریکلچر اور واٹر مینجمنٹ امورکاجائزہ لیاگیا،پنجاب میں پانی کی بچت اور گراؤنڈ واٹر مینجمنٹ پر رپورٹ کابھی جائزہ لیا گیا۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ 110 منی ڈیمز بن گئے،گوجرانوالہ، گجرات اور لاہور ڈویژن میں 100 ریچارج ویلز فعال ہیں۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ کسانوں کو 50 فیصد سبسڈی پر ایک ہزار لیزر لینڈ لیولر دیئے جائیں گے،سمجھدار قوم وہی ہوتی ہے جو پانی کے ایک ایک قطرے کو محفوظ بناتی ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے بارش کے پانی کو محفوظ بنانے کے لیے واٹر باڈیز کا پلان طلب کر لیا،زیرِ زمین پانی مینجمنٹ کے لیے لیگل فریم ورک کوفعال اور بہتر بنانے کی ہدایت بھی کی گئی ۔

اجلاس میں واٹر کنزرویشن اور پانی کی مؤثر مانیٹرنگ کے لیے خصوصی ایچ آر اسٹاف تعینات کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔

Related posts

وفاقی تعلیمی اداروں میں بھی موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان ہو گیا

Mobeera Fatima

سمندر پار پاکستانی قوم کا قیمتی اثاثہ، ہرمشکل میں پاکستان کیساتھ رہے، گورنر پنجاب

Mobeera Fatima

پاکستان اور افغانستان کے درمیان زبان، نسلی، قبائلی اور مذہبی رشتے موجود ہیں، علی امین گنڈاپور

Mobeera Fatima

Leave a Comment