Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

محکمہ تعلیم خیبرپختونخوا کے کروڑوں روپے مالیت کے ٹیبلٹس غائب ہونے کا انکشاف

محکمہ تعلیم خیبرپختونخوا کے 37 کروڑ 40 لاکھ روپے مالیت کے ٹیبلٹس غائب ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

آڈٹ رپورٹ کے مطابق اساتذہ کی تربیت کیلئے دیے گئے 13 ہزار 221 ٹیبلٹس ریکور نہیں ہوئے، 15 ہزار میں سے صرف 1 ہزار 779 ٹیبلٹس اساتذہ نے واپس کیے۔

رپورٹ میں مزید انکشاف ہوا ہے کہ ریکور ہونے والے ٹیبلٹس میں بھی 79 خراب نکلے ہیں، بعض ٹیبلٹس کے ہینڈ فری، ایس ڈی کارڈ اور چارجر بھی غائب ہیں۔

غائب کیے گئے ایک ٹیبلٹ کی قیمت 28 ہزار 314 روپے تھی، ریکوری نہ ہونے کی صورت میں ٹریننگ کے لئے دوبارہ ٹیبلٹس خریدنا پڑیں گے۔

آڈیٹر جنرل نے ٹیبلٹس کی ریکوری اور اساتذہ کے خلاف کارروائی کی ہدایت کی ہے، محکمہ تعلیم خیبرپختونخوا نے ٹیبلٹس کے معاملے پر مؤقف دینے سے گریز کیا ہے۔

Related posts

ٹیم کو بہتر بنانے کی ضرورت ہو تو اسے ایک سال تک معطل کر دینا چاہیے، گورنر سندھ

Mobeera Fatima

حجاج کی اموات ، تیونس کے وزیر مذہبی امور کو برطرف کر دیا گیا

Mobeera Fatima

اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان ، ڈالر مہنگا ہو گیا

Mobeera Fatima

Leave a Comment