Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

یاسمین راشد ، عمر سرفراز ، محمود الرشید اور اعجاز چوہدری کی جائیدادیں بھی ضبط کرنے کا حکم

انسداد دہشتگردی عدالت لاہور نے 9 مئی جلاؤ گھیراؤ سے متعلق دو مقدمات میں پی ٹی آئی رہنمائوں یاسمین راشد، عمر سرفراز، محمود الرشید اور اعجاز چودھری کی جائیدادیں ضبط کرنے کا حکم دے دیا۔

عدالت نے سزا یافتہ مجرموں کے جیل وارنٹ جاری کرتے ہوئے سپرنٹنڈنٹ جیل کو حکم دیا کہ وہ عدالتی احکامات کے مطابق قیدیوں کو جیل میں منتقل کر کے سزاؤں پر عمل درآمد یقینی بنائیں۔

یہ فیصلے تھانہ شادمان اور تھانہ سرور روڈ میں درج جلاؤ گھیراؤ کے مقدمات میں سنائے گئے ہیں، جن میں ملزمان پر پرتشدد مظاہروں اور عوامی و نجی املاک کو نقصان پہنچانے کا الزام تھا، عدالت نے گزشتہ روز ان کیسز میں تفصیلی فیصلہ سنایا تھا۔

Related posts

ملک کے بیشتر علاقوں میں بارشوں اور ممکنہ سیلاب کی پیش گوئی

Mobeera Fatima

الیکشن کمیشن کی اپیل منظور ، ٹریبونلز تشکیل پر لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم

Mobeera Fatima

شاہین آفریدی نے وسیم اکرم کا جنوبی افریقہ کیخلاف زیادہ وکٹیں لینے کا ریکارڈ توڑ دیا

Mobeera Fatima

Leave a Comment