Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

سی ایس ایس 2026، امتحانات کے شیڈول کا اعلان

فیڈرل پبلک سروس کمیشن نے سی ایس ایس 2026 کے تحت مقابلے کے امتحانات کیلئے شیڈول کا اعلان کر دیا ہے۔

موقر قومی اخبارکی رپورٹ کے مطابق جاری کردہ ایڈوانس پبلک نوٹس کے مطابق دو مراحل میں امتحانات کا انعقاد کیا جائے گا۔

پہلے مرحلے میں ایم سی کیو پر مبنی ابتدائی ٹیسٹ (MPT) لیا جائے گا اور دوسرے مرحلے میں تحریری امتحان لیا جائے گا۔ ایم پی ٹی کے لیے آن لائن درخواستوں کا عوامی نوٹس 10 اگست 2025 بروز اتوار کو جاری کیا جائے گا۔

رپورٹ کے مطابق درخواستیں 11 سے 25 اگست 2025 تک وصول کی جائیں گی۔ ایم سی کیو پر مبنی ٹیسٹ کا انعقاد 9 نومبر 2025 بروز اتوار کو ہوگا۔

Related posts

پاکستان نے غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کی واپسی کا آپریشن معطل کر دیا

Mobeera Fatima

کاسمیٹک سرجری کروانے سے ڈر لگتا ہے، اشنا شاہ

Mobeera Fatima

اراکین قومی اسمبلی کی مراعات میں اضافہ، ترمیم کثرت رائے سے منظور

Mobeera Fatima

Leave a Comment