Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

وفاقی ملازمین کیلئے خوشخبری ، ہاؤس رینٹ سیلنگ میں 85 فیصد اضافے کی منظوری

وفاقی سرکاری ملازمین کے لیے بڑی خوشخبری ، وفاقی کابینہ نے سرکاری ملازمین کی ہاؤس رینٹ سیلنگ میں اضافے کی منظوری دے دی۔

ذرائع نے بتایا کہ وزارتِ ہاؤسنگ اینڈ ورکس نے 85 فیصد اضافے کی سمری منظوری کے لیے کابینہ کو ارسال کی تھی جسے کابینہ نے باضابطہ طور پر سرکولیشن کے ذریعے منظور کر لیا۔

کابینہ کے فیصلے کے تحت گریڈ ایک سے 22 تک کے تمام وفاقی ملازمین کو ہاؤس رینٹ سیلنگ میں یکساں اضافہ ملے گا۔

ذرائع کے مطابق فیصلے سے قومی خزانے پر تقریباً 12 ارب روپے کا مالی بوجھ پڑے گا تاہم اس سے وفاقی ملازمین کو بڑھتی ہوئی مہنگائی کے دوران خاطر خواہ ریلیف ملنے کا امکان ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ یہ اضافہ ملازمین کے لیے ایک طویل عرصے سے زیرِ التوا مطالبے کی تکمیل ہے جس سے رہائش کے اخراجات کے بوجھ میں کمی آئے گی۔

Related posts

پرویز الہیٰ کی اسپتال منتقلی یا گھر کو سب جیل قرار دینے کی درخواست منظور

admin

پنجاب میں 17 سے 20جولائی تک مون سون بارشوں کی پیشگوئی

Mobeera Fatima

نان فائلرز کے بینک سے رقم نکلوانے پر ٹیکس کٹوتی میں اضافے کا اطلاق کر دیا گیا

Mobeera Fatima

Leave a Comment