ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے 40 ویں میچ میں ویسٹ انڈیز نے افغانستان کو بڑے مارجن سے ہرا دیا۔
ویسٹ انڈیز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے افغانستان کو جیت کے لیے 219 رنز کا ہدف دیا ، جس کے جواب میں افغانستان کی ٹیم 17 ویں اوور میں 114 رنز پر آل آوٹ ہو گئی۔
ویسٹ انڈیز کی جانب سے نکولس پورن نے 53 گیندوں پر 98 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی جس میں 8 چھکے اور 6 چوکے شامل تھے۔ جانسن چارلس 27 گیندوں پر 43 ، شائے ہوپ 25 جبکہ کپتان رؤمن پاول 26 رنز بنائے۔
افغانستان نے اس میچ میں اپنے 7 بولرز کو آزمایا، گلبدین نائب نے 2 کھلاڑیوں جبکہ نوین الحق اور عظمت اللہ عمر زئی نے ایک ، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
افغانستان کی جانب سے ابراہیم زردان سب سے نمایاں بیٹسمین تھے جنہوں نے 38 رنز بنائے، گلبدین نائب 7، عظمت اللہ عمر زئی 23، کریم جنت 14 اور کپتان راشد خان نے 14 رنز بنائے۔
ویسٹ انڈیز کی جانب سے میکائے نے 3 جبکہ موتی اور عقیل حسین نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔