Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںصحت

قربانی کا گوشت خراب ہونے سے بچانے کا آسان طریقہ

عید قربان پر گھروں میں ذبیحہ کیے جانے والے جانوروں کا گوشت اکٹھا ہو جاتا ہے، اس کے خراب ہونے کا اندیشہ بھی ہوتا ہے تاہم اب آپ گوشت کو 2 ماہ تک کے لیے محفوظ بنا سکتے ہیں۔

گوشت کو محفوظ بنانے کے لیے مختلف ٹوٹکے استعمال کیے جاتے ہیں جبکہ جدید دور میں اسے محفوظ بنانے کے لیے فریج کو نہایت اہمیت حاصل ہے یہی وجہ ہے کہ عیدقرباں سے قبل اس کی خرید و فروخت میں اضافہ بھی ہوجاتا ہے۔

اگر آپ قربانی کے گوشت کو زیادہ عرصے محفوظ بنانا اور استعمال کرنا چاہتے ہیں تو درج طریقے آزما کر گوشت کو 2 ماہ تک کے لیے محفوظ بنا سکتے ہیں۔

قربانی کا گوشت فریز کرنے سے قبل اسے دھونے سے گریز کریں کیونکہ  گوشت پر پانی لگنے کے بعد اسے رکھا جائے تو اس میں بیکٹریا پیدا ہو جاتا ہے جو گوشت کو خراب کر دیتا ہے اسلئے اسے فریز کرنے سے قبل دھونا نہیں چاہئے۔

Related posts

مرغی کا گوشت 7 روپے کلو مہنگا، انڈوں کی قیمت میں بھی اضافہ

Mobeera Fatima

مدینہ منورہ اور گرد و نواح میں گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش

Mobeera Fatima

پی ٹی آئی کا وزیراعظم کی بلائی گئی آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کا فیصلہ

Mobeera Fatima

Leave a Comment