Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںمعیشت

اسٹاک مارکیٹ نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ، ڈالر بھی سستا

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مسلسل مثبت کاروبار کے باعث انڈیکس بلند ترین سطح پر برقرار ہے ، جبکہ ڈالر کی قیمت میں بھی کمی ہوئی ہے۔

کاروباری ہفتے کے پانچویں اور آخری روز بھی اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار میں تیزی دیکھی گئی ، کاروبار کے آغاز پر 100 انڈیکس میں 1316 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس سے انڈیکس ایک لاکھ 12 ہزار کی سطح پر پہنچ گیا۔

واضح رہے گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انڈیکس 10 ہزار 804 کی سطح پر بند ہوا تھا۔

دوسری جانب روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں بھی کمی کا سلسلہ برقرار ہے ، انٹر بینک میں 10 پیسے سستا ہونے کے بعد ڈالر کی قیمت 278 روپے 10 پیسے ہو گئی ہے۔

Related posts

پنشنرز کو دی گئی انکم ٹیکس چھوٹ سے قومی خزانے کو 78 ارب روپے نقصان کا انکشاف

Mobeera Fatima

مون سون کا موجودہ دباؤ 10 ستمبر تک رہے گا، این ڈی ایم اے

Mobeera Fatima

فی تولہ سونا 3 ہزار 600 روپے سستا ، قیمت 3 لاکھ ، 58 ہزار 800 ہو گئی

Mobeera Fatima

Leave a Comment