Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںمعیشت

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت رجحان، ڈالر مزید مہنگا ہو گیا

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر مثبت رجحان دیکھنے میں آیا، ڈالر مزید مہنگا ہو گیا۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 100 انڈیکس میں 305 پوائنٹس کااضافہ دیکھنے میں آیا، 100 انڈیکس ایک لاکھ 12 ہزار 559 پوائنٹس پر ٹریڈ کرتے دیکھا گیا۔

پا کستان اسٹاک ایکسچینج میں گزشتہ کاروباری دن منفی رہا، گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 490 پوائنٹس کم ہوکر ایک لاکھ 12 ہزار 253 پوائنٹس پر بند ہو۔

انٹربینک میں کاروبار کے آغاز پر ڈالر3 پیسے مہنگا ہوگیا، انٹر بینک میں ڈالر 279 روپے90 پیسے میں ٹریڈ ہو رہا ہے۔

گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر 279 روپے 87 پیسے پر بند ہوا تھا اور روپے کی قدر میں 10 پیسے کی کمی ہوئی تھی۔

Related posts

مائیکروسوفٹ کے سسٹم میں خرابی، بینک، ائیر لائنز میں آئی ٹی شعبے بند، سینکڑوں پروازیں رک گئیں

Mobeera Fatima

ملیر جیل سے فرار ہونیوالے مزید 4 قیدی گرفتار ، 68 تاحال مفرور

Mobeera Fatima

سیاسی جماعتوں کا اتحاد بننے جارہا ہے، شبلی فراز کا دعویٰ

Mobeera Fatima

Leave a Comment