Daily Systematic Metro News Breaking News
معیشت

اسٹاک ایکسچینج میں استحکام برقرار ، ڈالر مہنگا ہو گیا

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت رجحان برقرار ہے ، دوسری جانب ڈالر کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

جمعرات کو کاروبار کے آغاز پر اسٹاک ایکسچینج کے 100 انڈیکس میں 213 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے بعد انڈیکس 74 ہزار 877 کی سطح پر پہنچ گیا۔

گزشتہ روز انڈیکس 75 ہزار کی سطح عبور کر گیا تھا تاہم کاروبار کے اختتام پر انڈیکس نیچے آ کر 74 ہزار 664 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

دوسری جانب انٹر بینک میں ڈالر 4 پیسے مہنگا ہو گیا جس کے بعد ڈالر کی قیمت  278 روپے 30 پیسے پر آ گئی۔

گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر 278 روپے26 پیسے پر بند ہوا تھا۔

Related posts

سونے کی قیمت 2 لاکھ 67 ہزار 400 روپے تولہ ہوگئی

Mobeera Fatima

دالیں مہنگی، چاول سستے ، نئے سرکاری نرخ جاری

Mobeera Fatima

نئےمالی سال کے دوران حکومتی قرضے 10 ہزار 433 ارب روپے بڑھنے کا امکان

admin

Leave a Comment