Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

سندھ حکومت نے نوجوانوں کیلئے ای ٹیکسی پروگرام شروع کرنے کا اعلان کردیا

سندھ حکومت نے نوجوانوں کے لیے ای ٹیکسی پروگرام شروع کرنے کا اعلان کردیا۔

میڈیا سے بات کرتے ہوئے شرجیل میمن کاکہنا تھا کہ عوام نے 24 نومبر کی پی ٹی آئی کی کال مسترد کردی ہے، سندھ سے کوئی رضاکارانہ طور پر اس احتجاج کے لیے نہیں نکلا۔

انہوں نے کہا کہ جیل میں بیٹھا شخص عوام کی زندگی اجیرن کر رہا ہے، ان کا ایجنڈا ون پوائنٹ ہے کہ انہیں جیل سے نکالا جائے، کے پی حکومت سرکاری وسائل احتجاج کے لیے استعمال کر رہی ہے۔

شرجیل میمن نے سندھ کے نوجوانوں کے لیے ای ٹیکسی سروس شروع کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اس روزگارکے لیے کچھ پیسے بینک اور کچھ پیسے سندھ حکومت دے گی، نوجوان کچھ پیسے دے کر ٹیکسی کا مالک بن جائے گا۔

Related posts

جعفر ایکسپریس 16 روز بعد بحال، پشاور سے کوئٹہ کے لئے روانہ

Mobeera Fatima

پچھلے میچ کی شکست کے بعد ٹیم نے اچھا کم بیک کیا، کیوی کپتان

Mobeera Fatima

مختلف شہروں میں بارش ، نشیبی علاقے زیر آب، گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کی پیشگوئی

Mobeera Fatima

Leave a Comment