Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںکھیل

پاکستان فٹبال فیڈریشن نے سابق صدر سمیت 22 افراد پر تاحیات پابندی لگا دی

پاکستان فٹبال فیڈریشن (پی ایف ایف) کی نارملائزیشن کمیٹی نے سابق صدر سمیت کئی عہدیداروں پر تاحیات پابندی عائد کر دی۔

پاکستان فٹبال فیڈریشن ڈسپلنری کمیٹی نے سابق صدر اشفاق حسین سمیت 22افراد پر تاحیات پابندی عائد کی ہے، جس میں سید اشفاق حسین شاہ، ظاہر شاہ، عامر ڈوگر، سردار نوید کے علاوہ نوید اکرم، رحیم بلوچ اور دوست محمد خان، محمد نعمان، رانا اشرف، سعید رسول اور عزیز بھی شامل ہیں۔

نارملائزیشن کمیٹی کی جانب سے پابندی کے نتیجے میں عزیز اللہ، فقیر محمد، فرزانہ رؤف، محمد سلیم، تصور عزیز اور صدیق شیخ بھی تاحیات فٹبال سے آؤٹ ہوگئے ہیں۔

ڈسپلنری کمیٹی نے ان تمام افراد کو سات دن کے اندر پی ایف ایف کے تمام اثاثے، بشمول سرکاری گاڑیاں، واپس کرنے کا حکم دیا ہے اگر وہ اس حکم کی تعمیل میں ناکام رہتے ہیں تو ان کے خلاف فوجداری مقدمات دائر کیے جائیں گے۔

پی ایف ایف کے آئین کے آرٹیکل 70کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ایک متوازی تنظیم تشکیل دی، جو پی ایف ایف کے قواعد و ضوابط کے منافی ہے۔

Related posts

اسلام آباد کے شہریوں کو بھی 2 ماہ کیلئے سستی بجلی ملے گی ، آئیسکو کو خط ارسال

Mobeera Fatima

موجودہ کیس کا آئینی ترمیم سے کوئی تعلق نہیں، جسٹس منصور علی شاہ

Mobeera Fatima

اسٹاک مارکیٹ میں استحکام برقرار ، ڈالر کی قیمت میں کمی

Mobeera Fatima

Leave a Comment