Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

شاہ محمود قریشی کو اڈیالہ جیل سے لاہور منتقل کردیا گیا

تحریک انصاف کے وائس چیئرمین اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو راولپنڈی اڈیالہ جیل سے لاہور منتقل کردیا گیا۔

اڈیالہ جیل ذرائع کے مطابق شاہ محمود قریشی کو علی الصبح اڈیالہ جیل سے سخت سیکورٹی میں لاہور کے لیے روانہ کیا گیا۔ شاہ محمود قریشی کو انسدادِ دہشتگردی عدالت (اے ٹی سی) میں پیشی کے لیے لاہور منتقل کیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اے ٹی سی پیشی کے بعد شاہ محمود قریشی کو واپس اڈیالہ جیل منتقل کیا جائے گا۔

خیال رہے کہ وائس چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف لاہور میں 9 مئی سے متعلق مقدمات زیرِ سماعت ہیں۔

Related posts

پشاور میں مرغی سستی ، کوئٹہ میں مہنگی ہو گئی

Mobeera Fatima

گوشوارے جمع نہ کرانے پر 139 پارلیمنٹرینز کی رکنیت معطل

Mobeera Fatima

وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے نیا نرخ نامہ جاری کر دیا

Mobeera Fatima

Leave a Comment