Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

ٹانک اور خیبر میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں ، 8 خارجی دہشتگرد ہلاک

ضلع خیبر اور ٹانک میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیوں کے نتیجے میں 8 خوارج ہلاک ہو گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق 12،13 جنوری کو خیبر پختونخوا میں سیکیورٹی فورسز نے 2 کارروائیاں کیں ۔ ٹانک میں خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران 6 خارجی دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ضلع خیبر کے علاقے تیراہ میں کارروائی کے دوران 2 خوارج مارے گئے۔ ہلاک ہونے والے دہشتگردوں سے اسلحہ، گولیاں اور دیگر سامان برآمد کر لیا گیا ہے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کوختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

Related posts

ہمارے معاشرے میں ہم جنس پرستی ہورہی ہے، روبینہ اشرف

Mobeera Fatima

صائم ایوب کی فٹنس کے حوالے سے فیصلہ آئندہ ہفتے ہوگا

Mobeera Fatima

چین میں سیلاب کے باعث پل گر گیا ، 11 افراد ہلاک ، درجنوں لاپتہ

Mobeera Fatima

Leave a Comment