Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

جنوبی وزیرستان اور دیر میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں ، 10دہشتگرد ہلاک

خیبر پختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی دو الگ الگ کارروائیوں میں 10 خارجی دہشتگرد ہلاک ہو گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق کارروائیاں جنوبی وزیرستان اور دیر میں کی گئیں، جنوبی وزیرستان کے علاقے اعظم ورسک میں چیک پوسٹوں پر حملے کی کوشش کی گئی جسے ناکام بنا دیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق اعظم ورسک میں فائرنگ کے تبادلے میں فتنہ الخوارج کے 8 جبکہ دیر میں کارروائی کے دوران 2 دہشتگرد ہلاک ہو گئے۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ دہشتگردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کر لیا گیا، ہلاک دہشتگرد متعدد دہشتگرد کارروائیوں میں ملوث تھے، دہشتگردی کے خاتمے تک کارروائیاں جاری رہیں گی۔

واضح رہے گزشتہ روز بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں 12 دہشتگرد ہلاک ہو گئے تھے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے اضلاع واشک اور مستونگ میں دو انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کے دوران 12 مبینہ دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا۔

Related posts

متنازع خطاب ، عدالت نے مولانا فضل الرحمان کو طلب کر لیا

Mobeera Fatima

سیاسی جماعتوں کا اتحاد بننے جارہا ہے، شبلی فراز کا دعویٰ

Mobeera Fatima

رمضان المبارک کے باعث میٹرک کے سالانہ امتحانات کے بارے میں اہم فیصلہ

Mobeera Fatima

Leave a Comment