Daily Systematic Metro News Breaking News
کھیل

انگلینڈ کے 25 سالہ فاسٹ باؤلر جان ٹرنر نے کرکٹ کو خیر باد کہہ دیا

 انگلینڈ کے 25 سالہ فاسٹ باؤلر جان ٹرنر نے کرکٹ سے اچانک ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔

جان ٹرنر نے 2024 میں انگلینڈ کی نمائندگی کرتے ہوئے 2 ون ڈے انٹرنیشنل اور 2 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ کھیلے تھے۔  تاہم گزشتہ سال جون سے کمر میں فریکچر کے باعث کسی بھی پیشہ ورانہ میچ میں شرکت نہیں کر سکے۔

معاشیات میں گریجویٹ جان ٹرنر کے ہیمپشائر کے ساتھ معاہدے کی مدت میں ابھی 2 سال باقی تھے، اس کے علاوہ ان کے پاس گزشتہ سال کے آخر تک انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ کا ڈویلپمنٹ کنٹریکٹ بھی موجود تھا۔ اس کے باوجود انہوں نے کرکٹ کو خیرباد کہہ دیا۔

جان ٹرنر نے کہا کہ مسلسل انجریز، خصوصاً ایک سال سے زائد عرصے تک میدان سے دور رکھنے والے اسٹریس فریکچر نے انہیں بطور کرکٹر اور کرکٹ سے باہر اپنی زندگی کے مستقبل پر سنجیدگی سے غور کرنے پر مجبور کیا۔ زندگی میں اگلے چیلنج کی جانب بڑھنے کا یہی درست وقت ہے۔

انہوں نے کہا کہ پروفیشنل اور بین الاقوامی کرکٹ کھیلنا، ہیمپشائر اور انگلینڈ کی نمائندگی کرنا میرا خواب تھا، ریٹائر ہونے کا فیصلہ یقیناً یہ میری زندگی کے مشکل ترین فیصلوں میں سے ایک ہے۔

Related posts

پاکستان، انگلینڈ اور سری لنکا کے درمیان سہ ملکی ون ڈے سیریز ، مجوزہ شیڈول سامنے آ گیا

Mobeera Fatima

مشفیق الرحیم نے یونس خان کا ٹیسٹ ریکارڈ توڑ دیا

Mobeera Fatima

قومی ٹیم کو بڑا دھچکا ، اوپنر بیٹر فخر زمان انجری کے باعث چیمپئنز ٹرافی سے باہر

Mobeera Fatima

Leave a Comment