Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںدنیا

24 گھنٹوں کے دوران تائیوان میں دوسرا زلزلہ، شدت 6.3 ریکارڈ

تائیوان میں 24 گھنٹوں کے دوران دوسرا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا ہے جس کی شدت  6.3 ریکارڈ کی گئی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق زلزلے کے جھٹکے تائیوان کے مشرقی شہر ہوالین سے 34 کلومیٹر دور محسوس کیے گئے۔ 6.3 شدت کے زلزلے سے دارالحکومت تائی پے کی عمارتیں لرز گئیں۔

تائیوان کی موسمی انتظامیہ نے بتایا ہے کہ زلزلہ مقامی وقت کے مطابق صبح 7 بج کر 35 منٹ پر محسوس کیا گیا جس کی گہرائی 9.7 کلومیٹر تھی۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران جزیرے تائیوان میں یہ دوسرا زلزلہ محسوس کیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل جمعرات کو رات گئے تائیوان کے شمال مشرقی ساحل پر 5.7 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔

Related posts

ارجن کپور نے ملائیکہ اروڑا سے علیحدگی کی تصدیق کردی، ویڈیو وائرل

Mobeera Fatima

ٹی ٹوئنٹی کرکٹ، نکولس پوران ایک سال کے دوران سب سے زیادہ چھکے مارنے والے پہلے کھلاڑی بن گئے

Mobeera Fatima

مرغی کا گوشت 384 روپے کلو ہو گیا

Mobeera Fatima

Leave a Comment