وزارت خارجہ نے شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس میں شرکت کرنے والے ممالک کے وفود کے سربراہوں کے نام جاری کر دیئے۔
چینی وزیرِ اعظم لی چیانگ اپنے وفد جبکہ بھارتی وزیرِ خارجہ سبرامنیم جے شنکر بھارتی وفد کی قیادت کریں گے۔ایرانی اوّل نائب صدر محمد رضا عارف ایرانی وفد اور بیلا روس کے وزیرِ اعظم رومان گولوف چینکو اپنے ملک کے وفد کی سربراہی کریں گے۔
قزاقستان کی وزیرِ اعظم اولژاس بیک تینوف اور کرغزستان کے چیئرمین کیبنٹ آف منسٹرز ژاپاروف اپنے اپنے وفود کی قیادت کرینگے، تاجکستان کے وزیرِ اعظم کوہر رسول زادہ، ازبکستان کے وزیرِ اعظم عبداللّٰہ اریپوف بھی پاکستان آنے والوں میں شامل ہیں۔