Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںدنیا

سعودی سپریم کورٹ نے عوام سے ذوالحجہ کا چاند دیکھنے کی اپیل کر دی

ریاض: سعودی عرب کی سپریم کورٹ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ منگل کو ذوالحجہ کا چاند دیکھنے کی کوشش کریں۔

سپریم کو رٹ نے کہا کہ ام القری کلینڈر کے مطابق منگل 29 اپریل 2025 کو ذو القعدہ کی پہلی تاریخ تھی تاہم اس اعتبار سے منگل 27 مئی 2025 کو ذو القعدہ کی 29 تاریخ ہوگی۔

سپریم کو رٹ نے سعودی عرب کے تمام مسلمانوں سے درخواست کی ہے کہ وہ مذکورہ تاریخ کی شام کو ذو الحجہ کا چاند دیکھنے کی کوشش کریں۔

دوسری جانب پاکستان میں بھی ذوالحجہ کا چاند دیکھنے کے لیے کل بروز منگل کو رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس طلب کیا گیا ہے، اس طرح کل سعودی عرب اور پاکستان میں عید الاضحیٰ کی حتمی تاریخ بھی سامنے آ جائے گی۔

Related posts

کسی کے ساتھ ڈیل کریں گے نہ کسی کو ڈھیل دیں گے، اسد قیصر

Mobeera Fatima

190 ملین پائونڈ ریفرنس کا فیصلہ چیلنج کریں گے ، تحریک انصاف کا اعلان

Mobeera Fatima

سونا 2 لاکھ 66 ہزار 3 سو روپے فی تولہ ہو گیا

Mobeera Fatima

Leave a Comment