Daily Systematic Metro News Breaking News
دنیا

سعودی فرمانروا سلمان بن عبدالعزیز کی طبیعت ناساز ، محمد بن سلمان کا دورہ جاپان ملتوی

سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی طبیعت ناساز ہونے کے باعث سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے اپنا دورہ جاپان ملتوی کر دیا۔

عرب میڈیا کے مطابق سعودی فرمانروا شاہ سلمان کو  پھیپھڑوں کی سوزش کا سامنا ہے اور ان کا علاج جاری ہے۔ سعودی فرمانروا کو دو دن قبل اسپتال داخل کرا دیا گیا تھا جہاں ان کا طبی معائنہ ہوا تھا۔

سعودی ولی عہد نے 20 تا 23 مئی جاپان کا دورہ کرنا تھا مگر اب سعودی فرمانروا کی طبیعت ناسازی کے باعث یہ دورہ ملتوی کر دیا گیا ہے۔

شہزادہ محمد بن سلمان کا 2022 میں بھی جاپان کا دورہ شارٹ نوٹس پر منسوخ کردیا گیا تھا۔

Related posts

ایران، پاکستانی زائرین کے بس حادثے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی

Mobeera Fatima

غزہ جنگ بندی کیلئے قاہرہ میں قطر ، مصر ، حماس اور امریکا کے مذاکرات

admin

بھارت ، مندر میں بھگدڑ مچنے سے 7 افراد ہلاک ، 35 زخمی

Mobeera Fatima

Leave a Comment