Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

وفاقی وزیر عطا تارڑ نے قومی ورثہ ڈویژن کا اضافی چارج بھی سنبھال لیا

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر قومی ورثہ و ثقافت ڈویژن کا چارج بھی سنبھال لیا۔

سیکریٹری قومی ورثہ و ثقافت ڈویژن اور دیگر حکام نے گزشتہ روز وفاقی وزیر کو ہیریٹیج اینڈ کلچر ڈویژن آمد پر خوش آمدید کہا اور امور پر بریفنگ دی۔

اس موقع پر عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ پاکستان کے قومی ورثہ اورثقافت ڈویژن کی ذمے داری میرے لیے اعزاز اور اہم چیلنج ہے۔ پاکستان کی تاریخ اور ثقافت انتہائی متنوع ہے۔

انہوں نے کہا کہ ثقافت ہماری قومی شناخت کا اہم جزو ہے، پاکستان مضبوط ثقافتی ورثوں کے ساتھ جڑا ہوا ہے۔ پاکستان کی ثقافت، موسیقی اور ڈرامے کے ذریعے ملک کا مثبت امیج دنیا بھر میں اجاگر کیا جائے گا۔

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ ثقافت اور فنکار برادری کی بہتری اور ترقی کے لیے کام کریں گے۔

خیال رہے کہ وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ  کو وزیراعظم کی ہدایت پر کابینہ ڈویژن نے قلمدان سونپنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا۔ عطا تارڑ قومی ورثہ و ثقافت ڈویژن کے بھی وزیر ہوں گے۔

Related posts

مرغی، سبزی اور فروٹ کے نئے نرخ مقرر، مہنگائی کی شرح میں اضافہ

admin

سپریم کورٹ نے بہن کے وراثتی حصہ کے خلاف بھائی کی درخواست خارج کر دی

Mobeera Fatima

کل رات تک بھارت کی کارروائی جاری تھی، ہم نے قرض پورا کر دیا، خواجہ آصف

Mobeera Fatima

Leave a Comment