Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

سعودی عرب، دہشتگردی میں ملوث سعودی شہری کو سزائے موت

سعودی عرب میں دہشتگردی کے مقدمے میں سعودی شہری کو سزائے موت دے دی گئی۔

سعودی خبر رساں ادارے کے مطابق محمد بن عبداللہ بن علی العبد الجبار نامی شہری کو سعودی عرب کے مشرقی علاقے میں سزائے موت دی گئی۔ مجرم پر دہشت گردی کے الزامات کے تحت مقدمہ چلایا گیا تھا

میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا کہ مجرم کا دہشت گردی کے ایک نیٹ ورک سے رابطہ تھا جس نے سیکیورٹی حکام پر فائرنگ کی تھی۔ مجرم پر یہ الزام بھی تھا کہ اس نے سیکیورٹی حکام کی مانیٹرنگ کر کے معلومات دہشت گردوں کو دی تھیں۔

دہشت گردوں کو معلومات دینے کے نتیجے میں 3 سیکیورٹی اہلکاروں کو دہشت گردی کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

Related posts

شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن ، 8 خارجی دہشتگرد ہلاک

Mobeera Fatima

اسلام آباد میں اسموگ کا خدشہ ، انتظامیہ نے اینٹوں کا بھٹہ سیل کر دیا ، متعدد افراد گرفتار

Mobeera Fatima

ملک کے مختلف شہروں میں انٹرنیٹ کی سست روی برقرار، صارفین پریشان

Mobeera Fatima

Leave a Comment