Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںدنیا

ایتھوپیا ، شادی میں شرکت کیلئے جانیوالوں کا ٹرک دریا میں جا گرا ، 71 افراد ہلاک

افریقی ملک ایتھوپیا میں ٹرک دریا میں گرنے سے 71 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔

ایتھوپیا کے سرکاری ٹی وی کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والے افراد شادی میں شرکت کے لیے جا رہے تھے ، ہلاک ہونے والوں میں 68 مرد اور 3 خواتین شامل ہیں۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق حادثہ ملک کے مشرقی حصے بونا زوریا وردا کے گیلانہ پل پر پیش آیا ،زخمی ہونے والے افراد کو بونا اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
خیال رہے کہ ایتھوپیا میں ڈرائیونگ کے برے معیار اور گاڑیوں کی فٹنس نہ ہونے کی وجہ سے ہر سال ٹریفک حادثات میں کئی قیمتی انسانی جانیں ضائع ہو جاتی ہیں۔

Related posts

سرکاری ملازمین کے بغیر اجازت سوشل میڈیا استعمال پر پابندی عائد

Mobeera Fatima

اسرائیلی فورسزکی غزہ پر جارحیت جاری، مزید 60 فلسطینی شہید

Mobeera Fatima

پی پی 139 میں ضمنی الیکشن ، شیخوپورہ میں جمعرات کو عام تعطیل کا اعلان

Mobeera Fatima

Leave a Comment