Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںکھیل

آسٹریلیا کے میتھیو شارٹ نے پی ایس ایل کیلئے خود کو رجسٹرڈ کروا لیا

پی ایس ایل پلیئرز ڈرافٹ کیلئے غیر ملکی کھلاڑیوں کی رجسٹریشن کا عمل جاری ہے، آسٹریلیا کے بلے باز میتھیو شارٹ نے بھی رجسٹریشن کرا لی ہے۔

میتھیو شارٹ نے مجموعی طور پر 122 ٹی ٹوئنٹی میچ کھیل رکھے ہیں، انہوں نے 18 نصف سنچریاں اور ایک سنچری بنا رکھی ہے، انہوں نے ٹی ٹوئنٹی میں 2829 رنز بنا رکھے ہیں۔

پی ایس ایل کے لئے کولن منرو،، ڈیوڈ ولی، جیسن رائے، ڈیوڈ ملان، سیم کرن، ڈیوڈ ولی، عثمان خواجہ،کوہلر کیڈمور، ڈیرل مچل، رائلی روسو، ایلکس کیری، مستفیض الرحمان اور شکیب الحسن سمیت کئی بین الاقوامی کھلاڑیوں نے رجسٹریشن کروا لی ہے۔

واضح رہے کہ پی ایس ایل ایڈیشن 10ویں کے لئے پلیئرز کے ڈرافٹ کی تقریب 11 جنوری کو گوادر میں منعقد ہو گی۔

Related posts

شیر افضل مروت کو گرفتار نہ کرنیکا حکم ، درج مقدمات کی رپورٹ طلب

Mobeera Fatima

پشاور میں آٹے کی قیمتوں میں بڑا اضافہ ہو گیا

Mobeera Fatima

وفاقی محتسب کی ہدایت پر پاسپورٹ پر ای پروٹیکٹر اسٹیمپ کی سہولت شروع

Mobeera Fatima

Leave a Comment