Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںدنیا

سعودی عرب نے لندن کے ہیتھرو ایئرپورٹ کے15 فیصد حصص خرید لئے

سعودی عرب نے لندن کے ہیتھرو ایئرپورٹ کے 15 فیصد حصص  2ارب پاؤنڈ میں خرید لئے۔

سعودی پبلک انویسٹمنٹ فنڈ نے ہسپانوی انفراسٹریکٹر کمپنھی فیروویل سے لندن کے ہیتھرو ایئرپورٹ کے 15 فیصد شیئرز کی خریداری کا معاہدہ کیا۔

پی آئی ایف نے بیان میں کہا کہ  فنڈ ہیتھرو ایئرپورٹ ہولڈنگز کی ہولڈنگ فرم ایف جی پی ٹاپ کے 15 فیصد شیئرز حاصل کرے گا جبکہ فرانس میں قائم پرائیویٹ ایکویٹی فنڈ آرڈین کے ذریعے مزید پندرہ فیصد شیئرز خریدے گا۔

اس معاہدے کی منظوری سے برطانوی ائیرپورٹس کے آپریٹر میں ہسپانوی کمپنی کی سرمایہ کاری ختم ہوجائے گی جس کا آغاز 56 فیصد سے ہوا تھا لیکن 2013 میں اسے کم کرکے 25 فیصد کردیا گیا۔

ہیتھرو ایئرپورٹ کو بین الاقوامی سٹراٹیجک حیثیت حاصل ہے، یہ دنیا کے مصروف ترین ایئرپورٹس میں سے ایک ہے، برطانیہ اس کے ذریعے دنیا بھر میں اپنے کاروباری پارٹنرز کیساتھ  منسلک ہے۔

Related posts

غزہ، المواصی کیمپ پر حملے میں 41 فلسطینی شہید، لاشیں بھی نہ مل سکیں

Mobeera Fatima

مرغی کا گوشت 15 روپے فی کلو سستا ہو گیا

Mobeera Fatima

ہفتہ وار مہنگائی کم ہو کر 16.86 فیصد پر آ گئی، ادارہ شماریات

Mobeera Fatima

Leave a Comment