Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

سرگودھا، بجلی کے بھاری بلوں سے تنگ مسجد انتظامیہ نے مسجد کو تالا لگا دیا

بجلی کے بھاری بلوں سے تنگ مسجد انتظامیہ نے مسجد کی تالا بندی کرکے سو سے زائد طلبہ کو مدرسے سے نکال دیا۔

مسجد انتظامیہ نے مساجد اور مدارس کے بلوں پر بجا ٹیکسوں کو ختم کر کے فوری ریلیف دینے کا مطالبہ کر دیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق سرگودھا شہر کے علاقہ طارق آباد میں بجلی کے بھاری بلوں سے تنگ مسجد انتظامیہ نے مسجد کی تالا بندی کر دی اور حکومت سے بلوں پر ظالمانہ ٹیکسوں کو ختم کر کے فوری ریلیف دینے کا مطالبہ کر دیا۔

اندرون شہر مسجد کی تالا بندی پر پولیس کی دوڑیں لگ گئیں تاہم اہل علاقہ اور مدرسہ کے بچوں کی استدعا پر تالا بندی کو عارضی طور پر کھول دیا گیا۔

Related posts

ایران میں 5.7 شدت کا زلزلہ

Mobeera Fatima

من پسند نمبروں کی 3 کیٹیگریز، اپنا یا کسی پیارے کا نام بھی لکھوایا جا سکے گا، ڈی جی ایکسائز

Mobeera Fatima

مرغی کا گوشت مزید 8 روپے مہنگا ہو گیا

Mobeera Fatima

Leave a Comment