Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

ماہ شعبان کا چاند دیکھنے کیلئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس طلب

ماہ شعبان کا چاند دیکھنے کے لئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج طلب کر لیا گیا ہے۔

ماہ شعبان کے چاند کی رویت سے متعلق مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس اور زونل رویت ہلال کمیٹیوں کے بھی اجلاس طلب کر لیے گئے ہیں۔

اجلاس کی صدارت چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی پاکستان مولانا سید محمد عبد الخبیر آزاد کریں گے، زونل کمیٹیوں کے اجلاس بھی ان کے متعلقہ ہیڈ کوارٹرز لاہور، کراچی، کوئٹہ اور پشاور میں ہوں گے۔

چاند کے نظر آنے یا نہ آنے کے بارے میں اعلان چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا سید محمد عبدالخبیر آزاد کریں گے۔

دوسری جانب ماہرین فلکیات نے پیشگوئی کی ہے کہ ماہ شعبان کے چاند کی پیدائش ہو گئی ہے، ماہرین فلکیات کا کہنا ہے کہ شعبان کے چاند کی پیدائش پاکستان کے مقامی وقت کے مطابق 29 جنوری کی شام 5 بجکر 36 منٹ پر ہوئی۔

Related posts

بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم وائٹ بال سیریز کھیلنے پاکستان آئے گی

Mobeera Fatima

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر تنویر الیاس پیپلز پارٹی میں شامل

Mobeera Fatima

اسٹاک مارکیٹ میں مسلسل تیزی ، انڈیکس نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

Mobeera Fatima

Leave a Comment